کنگنا کیخلاف بولنے والے ان کی کامیابی سے جلتے ہیں، شتروگھن سنہا

ہفتہ 25 جولائی 2020 14:21

کنگنا کیخلاف بولنے والے ان کی کامیابی سے جلتے ہیں، شتروگھن سنہا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) بھارتی لیجنڈری اداکار شترو گھن سنہا نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ کنگنا کے خلاف بولتے ہیں کیوں کہ وہ سب اٴْن سے جلتے ہیں۔بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باق تبصروں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہتی ہیں، حال ہی میں بھارتی ہیرو سوشانت سنگھ کی خود کشی کی وجہ اقربا پروری کو ٹھہرائے جانے پر بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک بڑی تعداد کنگنا کے خلاف ہو گئی ہے اور کنگنا کو اٴْن کے بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔

کنگنا رناوت سے متعلق شتروگھن سنہا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جو لوگ کنگنا کے خلاف بول رہے ہیں دراصل وہ کنگنا رناوت کی کامیابی سے جلتے ہیں۔شتروگھن سنہا نے ایک بھارتی چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ’ انہوں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ جو کنگنا کے خلاف بولتے ہیں وہ اپنے اندر کنگنا کے خلاف جیلسی رکھتے ہیں، لوگوں کا سوچنا ہے کہ ہماری مدد، ہمارا ساتھ اور ہمارا گروپ جوائن کیے بغیر کیسے ایک لڑکی اتنی کامیاب ہو گئی ، ایسے سب لوگوں کو کنگنا کی کامیابی اور بہادری کھٹکتی ہے۔

(جاری ہے)

‘شتروگھن سنہا نے بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کے چیٹ شو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اٴْن کے دور میں کوئی ایسا چیٹ شو نہیں تھا، پہلے سے طے کردہ اس قسم کے چیٹ شوز کا مقصد ہی تنازع کھڑے کرنا ہوتا ہے۔‘کرن جوہر کے شو میں کرن اور عالیہ بھٹ کے درمیان سوشانت سنگھ کے خلاف ہونے والی گفتگو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’ سوشانت سنگھ کے خلاف بولنے والوں کا تعلق ہماری انڈسٹری سے ہی ہے مگر پوری انڈسٹری کی کوئی ایک شخص نمائندگی نہیں کر سکتا ہے جو کسی کے لیے کہے کہ فلانے اسٹار کا بائیکاٹ کریں اور اٴْسے انڈسٹری سے ہی نکال دیں۔

‘شتروگھن سنہا نے انٹرویو کے دوران سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’ کسی بھی باہر سے آنیوالے اداکار سے متعلق ایسا کہنے والے آپ کون ہوتے ہیں آپ اس انڈسٹری میں داخل کیسے ہوئے اور آپ نے زندگی میں آج تک کیا کیا ہے ‘۔

متعلقہ عنوان :