سی ٹی ڈی کی کارروائی ، عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار

گرفتارملزمان میں نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ شامل ہیں، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں،سی ٹی ڈی

ہفتہ 25 جولائی 2020 15:33

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے پرانا گولیمار شیطان چوک سے عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان کو انڈیا سے ہدایات ملتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن پولیس نے کراچی میں شیطان چوک پرانا گولیمار پر چھاپہ مارا اور گینگ وارمیں ملوث عزیر بلوچ گروپ کے 2انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرگرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ شامل ہیں، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے اغوا کے بعدقتل کی22 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ، ملزمان کو بھارت سے لیاری گینگ وار کمانڈر جمیل عرف چھانگہ ہدایات دیتا تھا۔

(جاری ہے)

چوہدری صفدر نے بتایاکہ ملزمان نی28 اپریل کوپرانا گولیمار میں 4افراد کونشانہ بنایا، 6 مئی اور 22 جون کو 2افراد کو قتل کیا، ملزمان پاک کالونی میں منشیات کا اڈا بھی چلاتے رہے۔انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے کالعدم بی ایل اے کی فائنانشل لوجسٹک معاونت پرتفتیش جاری ہے ، ملزمان سے دستی بم، آوان بم، نائن ایم ایم، ریوالور اور2کلو چرس برآمد ہوئی، برآمد اسلحے کو ایف ایس ایل کے لیے متعلقہ دفتر بھیج دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع ہے۔