بدنام ِزمانہ منشیات فروش گرفتار، چرس اور 30بور پسٹل برآمد

ہفتہ 25 جولائی 2020 15:58

بدنام ِزمانہ منشیات فروش گرفتار، چرس اور 30بور پسٹل برآمد
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) تھانہ عطاء شہید پولیس نے کاروائی کرکے بدنام ِزمانہ منشیات فروش کوگرفتارکرکے چرس اور ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید امیر احمد خان نے سب انسپکٹر شعیب سکندر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ 46اڈا دوران چیکنگ موٹرسائیکل نمبرSGK-3032پر سوار بدنام ِزمانہ منشیات فروش ہنزلہ ولد محکم دین قوم راجپوت سکنہ ہائے واں بھچراںضلع میانوالی کو گرفتارکرلیا ۔

ملزم کے قبضہ سے چرس1.600کلو گرام اور پسٹل 30بو برآمدکرکے منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔