Live Updates

ؤ اٹک،میجر طاہر صادق کی کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر 2 ماہ بعد پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت

ہفتہ 25 جولائی 2020 18:50

kاسلام آباد/اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2020ء) اٹک سے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجر طاہر صادق کی کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر 2 ماہ بعد پارلیمنٹ ہائوس کے اجلاس میں شرکت ، میجر طاہر صادق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہوئے تو ہال میں موجود تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی نے ان کا شاندار طریقہ سے استقبال کیا میجر طاہر صادق نے اجلاس میں بھرپور حصہ لینے کے علاوہ وزراء اور ممبران قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں یاد رہے کہ میجر طاہر صادق ، ان کی اہلیہ ، بیٹے سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی ، بیٹی سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر اور دیگر اہل خانہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا تاہم گھر میں قرنطینہ کے سبب دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر ضلع اٹک میں جمعة المبارک کے اجتماعات میں درجنوں مساجد اور گھروں میں میجر طاہر صادق اور ان کے اہل خانہ کی صحت یابی پر خصوصی دعائیں کرائی گئیں ، میجر طاہر صادق نے نماز جمعة المبارک پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں خطیب پارلیمنٹ ہاوس قاری احمد الرحمان کی اقامت میں ادا کی ، پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں بھی خطیب پارلیمنٹ ہاوس قاری احمد الرحمان نے میجر طاہر صادق کی درازی عمر اور صحت یابی اور چیف وہیب قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے چچا سابق رکن قومی اسمبلی کی وفات پر دعائے مغفرت کرائی نماز جمعة المبارک کے اجتماعات کے بعد میجر طاہر صادق اور خطیب پارلیمنٹ ہاوس قاری احمد الرحمان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور زیر غور آئے یاد رہے کہ خطیب پارلیمنٹ ہاوس قاری احمد الرحمان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے ان کا شمار میجر طاہر صادق کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات