اجمیر گوٹھ کو مسمار کیے جانے کے خلاف درخواست پرایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

ہفتہ 25 جولائی 2020 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے اجمیر گوٹھ کو مسمار کیے جانے کے خلاف درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ڈی اے، متعلقہ ڈی آئی جی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں اجمیر گوٹھ کو مسمار کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ قبضہ مافیا والے پولیس کی ملی بھگت سے گوٹھ کے آدھے گھروں کو توڑ دیا ہے عدالت نے متعلقہ اداروں کو گوٹھ میں گھروں مسمار کرنے سے روکا تھاگوٹھ میں دو سو سے زائد گھروں میں رہائش پذیر مکینوں کو بے گھر کیا جارہا ہے کارروائی کے دوران پولیس موجود تھی جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجاتا، متعلقہ اداروں کو کارروائی سے روکا جائے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے پولیس غیر کام میں کسی کی کیسے معاونت کرسکتی ہے،عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ڈی اے، متعلقہ ڈی آئی جی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی