3اگست سے سندھ کی تمام عدالتوں میں ایس او پیز کے تحت کام شروع کرنے کی ہدایات

ہفتہ 25 جولائی 2020 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) چیف جسٹس آف سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے 3 اگست 2020 سے سندھ کی تمام عدالتوں میں ایس او پیز کے تحت کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور صوبے کے دیگر تمام بینچز سمیت ڈسٹرکٹس اینڈ جوڈیشل کورٹ کو کام کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے متنبہ کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی امور دوبارہ معطل کیئے جا سکتے ہیں