جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہورعابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب

عابد باکسرنے سیف گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا، جونیئر ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ 5 مرتبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے نام کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 جولائی 2020 16:01

جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہورعابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2020ء ) سابق پولیس افسر اور جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے مشہور عابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اپنے انتخاب پر عابد باکسر نے کہا کہ باکسنگ ان کی پسندیدہ گیم ہے، انہیں یہ عہدہ ملنے کی خوشی ہے اور وہ ہرممکن خدمت کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ عابد باکسر نے کھیلوں کی بنیاد پر ہی لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں حصہ لیا تھا اور انہی کی بدولت جی سی کو باکسنگ میں کئی اعزازات ملے،انہوں نے سیف گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیتا اور جونیئر ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جب کہ 5 مرتبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

سال 1988ء میں جب عابد باکسنگ کے کھیل میں کئی ٹورنامنٹ جیت کر اپنا نام بنا چکا تھا، پولیس میں بھرتیوں کا اعلان ہوا اور عابد باکسنگ کی بنیاد پر پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اگلے سال نیشنل گیمز میں پولیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر تربیت کے دوران ہی عابد کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔ ان پر ماضی میں جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات لگتے رہے ہیں، کچھ عرصہ وہ خود ساختہ جلاوطن بھی رہ چکے ہیں۔