لبنان میں اسرائیل کا ڈرون تباہ

پیر 27 جولائی 2020 10:40

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا جاسوس طیارہ جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے جاسوس طیارے کے سرنگوں ہونے کے حوالے سے ابھی تک مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی حکومت کا سرکاری موقف ابھی ذرائع ابلاغ کو جاری نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :