دبئی ایئر پورٹ پر یکم اگست سے نئی سفری ہدایات ( ایس او پیز) لاگو ہونگی

پیر 27 جولائی 2020 11:18

دبئی ایئر پورٹ پر یکم اگست سے نئی سفری ہدایات ( ایس او پیز) لاگو ہونگی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) دبئی ایئرپورٹ اتھارٹی نے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں جس پر عمل درآمد یکم اگست سے ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دبئی ورلڈ سینٹرل ایئرپورٹ سے تمام سفر کرنے والے مسافروں پر نئی ہدایات لاگو ہوں گی۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے بعد فضائی کمپنیوں کی منظورشدہ شیڈولڈ پروازوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دبئی ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں، غیرملکیوں، سیاحوں اور ٹرانزٹ کے مسافروں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی ورلڈ سینٹرل ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل کورونا وائرس نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی سیآ منفی سرٹیفیکیٹ ٹیسٹ کے وقت سے 96 گھنٹے تک موثر ہوگا۔ بعض مسافروں کا پی سیآ دبئی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد لیا جائے گا۔ البتہ 12 برس سے کم عمر اور معذور بچے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ کوئی بھی مسافر شیڈولڈ پرواز سے 4 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ کا رخ نہ کرے۔ایئرپورٹ آتے وقت دستانے اور ماسک کی پابندی کرنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :