ہنڈوراس ، سڑک حادثہ میں7 افراد ہلاک

پیر 27 جولائی 2020 11:18

تیگوسی گالپا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) شمالی ہنڈوراس میں شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین میں سبھی افراد وسطی امریکہ کی گیری فونا دیسی کمیونٹی کے رکن ہیں۔ یہ لوگ اتوار کے روز سنامبو کریک میں ایک پارٹی میں شامل ہونے کے بعد واپس آرہے تھے جب ان کی کار شاہراہ پر پھسل گئی اورایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے بعد 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ دیگر دو افرادکی قریبی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی