اردن کا 5 اگست سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

پیر 27 جولائی 2020 11:18

اردن کا 5 اگست سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
امان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) اردن میں 5 اگست سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔اردن سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن کے چیف کمشنرہشام مسطو نے کہا’’اردن جانے اورآنے والے مسافروں کے لئے کوئی پابندی نہیں ہوگی بس انہیں ضروری ٹسٹ سے گزرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 5 اگست سے اردن سے 22 ممالک کے لئے فلائٹ سروس کو بحال کیا جائے گا اور ہر دو ہفتوں میں اس سلسلے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ہشام مسطو کے مطابق اردن آنے والے مسافروں کو یہاں پہنچنے پر انھیں ٹسٹ سے گزرنا پڑے گا ، جب کہ یہاں سے جانے والے مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہی جانچا جائے گا۔