ترکی، ایک روز میں کورونا کے 921 کیسز کی تصدیق

پیر 27 جولائی 2020 12:25

ترکی، ایک روز میں کورونا کے 921 کیسز کی تصدیق
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) ترکی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مشتبہ 43 ہزار312 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سی921 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مشتبہ 43 ہزار312 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سی921 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 16مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی 5 ہزار 596 ہو گئیہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز 1 ہزار 103مریض ہسپتالوں سے فارغ کیے گئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 8ہزار 477تک ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :