مصر کی فرانس کے ساتھ بحری مشقوں کی تصویر

پیر 27 جولائی 2020 12:25

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) مصر کی فوج نے فرانس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں سے متعلق بیان کے ساتھ جعلی تصویر شائع کر دی ہے۔مصری فوج کے ترجمان جنرل تعمیر الرفاعی کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بحرِ روم میں مصر اور فرانس کے دو جنگی بحری جہازوں کی شرکت سے مشترکہ بحری مشقیں کی گئیں لیکن سرکاری بیان کے ساتھ شئیر کی گئی تصویر جعلی ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں مصری بحری جہاز اصل میں فرانسیسی بحری جہاز اکاونٹ ایف۔713 ہے جس پر فوٹو شاپ کے ذریعے مصری پرچم لگایا گیا ہے۔شئیر کی گئی تصویر اصل میں امریکی بحری بیڑے کے سرکاری انٹر نیٹ سائٹ پر 19 ستمبر 2013 کو شئیر کی گئی تھی۔ تصویر بحرِ روم میں منعقدہ امریکہ۔فرانس مشترکہ بحری مشقوں 'پاسیکس' کے دوران امریکی بحری بیڑے کے مواصلاتی ماہر ڈیرن جی کینے کی طرف سے اتار گئی۔ تصویر میں MH-60R سی ہاک امریکی ہیلی کاپٹر فرانسیسی بحری جہاز اکاونٹ ایف 713. کے عرشے پر اترتا دکھائی دے رہا ہی جس میں مصری بحری جہاز موجود نہیں ہے۔