ملک بھر میں 99 لیبارٹریاں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں، سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے

پنجاب میں 20 سرکاری اور 12 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں،حکومتی تعاون سے دو نجی لیبارٹریاں بھی کام کر رہی ہیں

پیر 27 جولائی 2020 12:33

ملک بھر میں 99 لیبارٹریاں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں، سب سے زیادہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) ملک بھر میں 99 لیبارٹریاںکرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں، لیبارٹریز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے جہاں 20 سرکاری اور 12 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق 51 سرکاری، 45 نجی اور حکومتی تعاون کے ساتھ 3 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، سب سے زیادہ 34 لیبارٹریز پنجاب میں کام کر رہی ہیں، پنجاب میں 20 سرکاری اور 12 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

پنجاب میں حکومتی تعاون کے ساتھ 2 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر سندھ میں 25 لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں، سندھ میں 9 سرکاری، 15 نجی اور 1 لیبارٹری کو حکومتی تعاون حاصل ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں، جن میں سے 2 سرکاری اور 14 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں 9 سرکاری اور 14 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں۔بلوچستان میں 5 اور گلگت بلتستان میں 3 لیبارٹریز کرونا وائس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 3 سرکاری لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔