روس کی جی سیون میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، جرمنی

پیر 27 جولائی 2020 13:24

روس کی جی سیون میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، جرمنی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) جرمنی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون میں فی الحال روس کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں عندیہ دیا تھا کہ روس کو دوبارہ جی سیون ممالک میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے واضح کیا ہے کہ روس کو اس تنظیم سے نکالنے کی وجہ اس کی یوکرائن میں فوجی مداخت اور کریمیا کا زبردستی کنٹرول سنبھالنا تھا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک ان تنازعات کا حل نہیں نکالا جاتا، روس کی جی سیوں میں واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔ جی سیون میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا شامل ہیں۔