میکسیکو، سماجی دوری قائم رکھنے کیلئے کیفے میں ٹیڈی بیر سج گئے

پیر 27 جولائی 2020 13:55

میکسیکوسٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) میکسیکو میں ایک کیفے انتظامیہ نے اپنے کیفے میں سماجی دوری قائم رکھنے کے لیے ٹیبلز کے ساتھ خوبصورت ٹیڈی بیر سجا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق میکسیکو کے ایک کیفے کی انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ سماجی دوری کے قوانین پر عمل کرنے کے لیے خوبصورت انداز اپناتے ہوئے ہر ٹیبل کے ساتھ ایک ایک ٹیڈی بیر سجا دیا تاکہ ٹیبل پر کوئی تیسرا فرد بیٹھ نہ سکے جبکہ ویٹرز بھی ماسک اور فیس شیلڈز لگا کر کیفے کے اندار اور باہر آنے والے کسٹمرز کو سروس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :