کانیے ویسٹ نے گھر کی بات باہر لانے پر کم کارڈیشین سے معذرت کرلی

کانیے ویسٹ نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردی تھیں

پیر 27 جولائی 2020 14:05

کانیے ویسٹ نے گھر کی بات باہر لانے پر کم کارڈیشین سے معذرت کرلی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) حال ہی میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کرنے والے معروف امریکی ریپر، گلوکار، فیشن ڈیزائنر و ارب پتی 43 سالہ کانیے ویسٹ نے 22 جولائی کو انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

(جاری ہے)

کانیے ویسٹ نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

کانیے ویسٹ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔کانیے ویسٹ نے مذکورہ معاملے پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور جلد ہی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردی تھیں۔شوہر کی جانب سے ایسی باتیں ٹوئٹر پر لانے کے ایک روز بعد ہی ان کی اہلیہ کم کارڈیشین نے مداحوں کو کانیے ویسٹ کی باتوں کا برا نہ منانے اور ان سے ہمدردری کرنے کا کہا تھا۔