امجد صابری کا صاحبزادہ والد کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار

امجد صابری کے بیٹی کی ٹک ٹاک ویڈیو کے بعد بیٹے مجدد صابری کی ’’تاجدار حرم ‘‘ پڑھتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جولائی 2020 14:04

امجد صابری کا صاحبزادہ والد کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27جولائی2020ء) : امجد صابری کا صاحبزادہ والد کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار، امجد صابری کے بیٹی کی ٹک ٹاک ویڈیو کے بعد بیٹے مجدد صابری کی ’’تاجدار حرم ‘‘ پڑھتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مرحوم قوال امجد احمد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کے کلام پڑھتے ہوئے کی ویڈیو وائر ل ہوگئی ۔ وائرل ویڈیو میںامجد احمد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری اپنے والد کی مشہور قوالی ’’تاجدار حرم ‘‘ پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے امجد صابری کی یاد تازہ کر دی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امجد صابری کے بیٹے اپنے والد کے انداز میں ہی قوالی پڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کا کہنا ہے کہ ہماری دعا ہے مجدد صابری بھی اپنے والد کی طرح اس فیلڈ میں نام بنائیں۔

قبل ازیں امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ق حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور صرف چند ماہ میں اُن کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد جب کہ ٹک ٹاک پر 51 ہزار سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل حورین صابری اپنی ویڈیوز صرف ٹک ٹاک پر شیئر کر رہی تھیں لیکن اب انہوں نے اپنی ویڈیوز انسٹاگرام پر بھی شیئر کرنا شروع کر دیں ہیں جسے لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

حورین صابری کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے سوال کیا جا رہا تھا کہ کیا آپ واقعی امجد صابری مرحوم کی بیٹی ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حورین صابری نے اپنے والد معروف قوال امجد صابر کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے بعد لوگوں نے ان کی باتوں کا یقینکیا یاد رہے امجد احمد صابری کو 22 جون 2016کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ان کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کیا جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔