اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا

پیر 27 جولائی 2020 14:18

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میرٹ بیسڈ پروگرامز)پی ایچ ڈی،ایم فل، ایم ایس سی،ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز( کے داخلوں کا آغازکردیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ان فیس ٹو فیس تعلیمی پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

ان تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، اپلائی صرف آن لائن موڈ کے تحت کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن داخلے کا طریقہ کار ویب سائٹ پر دستیاب پراسپکٹس میں موجود ہے۔ پی ایچ ڈ ی اور ایم فل پروگرامزکے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں 14تا 18ستمبر منعقد ہوںگے ۔ پہلی میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر 21 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر ہوگی ۔ دوسری میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر 28 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ دوسری میرٹ لسٹ میں منتخب امیدواروں کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہوگی۔ ڈائریکٹر ،ْ شعبہ داخلہ ،ْ میاں محمد ریاض کے مطابق میرٹ لسٹیں مرتب کرنے میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :