منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،7ملزمان گرفتار

پیر 27 جولائی 2020 15:17

منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،7ملزمان ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) تھانہ جھال چکیاں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت سات ملزمان گرفتارکرکے چرس، شراب اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوںوناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹرز نصرت علی، محمد اقبال اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر محمود وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش منیر عباس ولد غلام شبیر سکنہ جوڑاکلاں کو چرس1.140 کلو گرام فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ۔

جبکہ ملزمان نصرت حیات ولد عطاء محمد سکنہ چک نمبری66شمالی سے شراب20لیٹر اور محمد اشفاق ولد فتح محمد سکنہ ہائے چک نمبری3ریمونٹ ڈپو سے شراب20لیٹر معہ17500روپے وٹک رقم برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان طارق محمود ولد غلام حسین سکنہ ہائے شاہ پور سے رائفل444بور، غلام عباس ولدمحمد حنیف سکنہ ہائے چک نمبری 55شمالی سے ریوالور32بور، عبدالصمد ولد ندیم احمد سکنہ ہائے چک نمبری55شمالی سے پسٹل30بور اور محمدعمیر ولدمحمد خالد سکنہ ہائے ہادی پور سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :