ن) لیگ اب اس ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیگی عوام کے دکھوں کا مداوہ کریگی‘پرویز ملک

کوئی بھی چیز حکومت کے کنٹرول میں نہیں ،جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیںسیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں‘عمران نذیر

پیر 27 جولائی 2020 18:18

ن) لیگ اب اس ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیگی عوام کے دکھوں کا مداوہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی اب آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، مسلم لیگ (ن) اب اس ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیگی،عوام کے دکھوں کا مداوہ کریگی، مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں اس ملک کو ددوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں اور کارکنوںسے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور نالائق وزیر اعظم ایک بار پھر مافیاز کے سامنے سجدہ ریز نالائق اور نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مزید تنگ کرنے کے لئے اب نالائق حکمرانوں نے آٹا مافیا کو نوازنے اور عوام کو بھوکوں مارنے کے لئے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ،کوئی بھی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نالائقوں سے تین سالوں میں ایک میٹرو بس نہیں بن سکی نہ ہی اس کی تکمیل کی تاریخ دے سکی،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں،عمران نیازی آپ نااہل ہیں ہم آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں اب آپ اس قوم کی جان چھووڑ دوآپ نے پچھلے دوسالوں میں عوام کو جھوٹ کی کہانیاں سنائیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔