راولاکوٹ،جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سنیئر کارکن سردار محمود صابر کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پیر 27 جولائی 2020 20:48

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2020ء) جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سنیئر کارکن سردار محمود صابر نے جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، گزشتہ روز انہوں نے صدر کے امید وار کیلئے کاغذات الیکشن کمشنر کے پاس جمع کروائے ۔اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری روائت کا قائم رکھتے ہوئے الیکشن لڑیں گے ، سردار خالدابراہیم خان ہمیشہ جمہوریت کو قائم رکھنے کیلئے انٹرا پارٹی انتخابات کو زیادہ اہمیت دیتے تھے ۔

سردار خالدابراہیم خان نے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کو ایک ادارہ کی حیثیت دی ہے ۔جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے اندر ہمیشہ انتخابات کروا کر جمہوریت کو فروغ دیا ، سردار خالدابراہیم ہمیشہ ضلعی کنونشن ہا مرکزی کنونشن ، یا حلقہ کا کنونشن ا ن کی ہمیشہ خواہش رہی کہ انتخابات کا پراسس ہو اور ووٹ کے ذریعے باڈی کا چنائو کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سردار محمود صابر نے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھے کارکنوں نے بھرپور زور دیا کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں جس کے بعد پورے ضلع میں کارکنان کی مشاورت کے بعد ا نتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیاگیا ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پینل کے ہمراہ اس انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے ۔جنرل کونسل نے اگر ہمیں موقع دیا ، ہمیں منتخب کیاگیا تو ہم جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی گراس روٹ لیول سے کرنے کی کوشش کریں گے ،جموں کشمیر پیپلزپارٹی کو پورے آزادکشمیر میں مضبوط کریں گے اور کارکنان کی مشاورت سے تنظیم سازی کی جائے گی ۔