Live Updates

کورونا وائرس: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت جاننے کیلئے لواحقین پریشان

ایف ایم سی کارزویل جیل میں آدھے قیدی کورونا میں مبتلاء ہوئے ،والدہ اور عافیہ صدیقی کے بچے ان کیلئے پریشان ہیں ،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

پیر 27 جولائی 2020 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2020ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ایف ایم سی کارزویل جیل میں، جہاں عافیہ قید ہے آدھے قیدی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ عافیہ کی خیریت جاننے کیلئے اہلخانہ پریشان ہیں۔ ایسے موقع پر عید کی آمد نے سب اہلخانہ کو اداس کردیا ہے۔

عافیہ کی یہ 34 ویں عید ہوگی جو کہ قید تنہائی میں گذرے گی۔والدہ اور بچے عید پر عافیہ سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔دہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر عافیہ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آئے ہوئے شہری تنظیم پاکستان کے وفد جن میں چیئرمین رضوان شمس ، سیکریٹری جنرل شاکر احمد، جوائنٹ سیکریٹری طارق احمد، جوائنٹ سیکریٹری ویمن ونگز شازیہ مصباح، رکن سینٹرل کمیٹی عاصم رضوی اورکوآرڈینٹر سیدہ انعم شامل تھے، سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فوزیہ نے وفد کو کارزویل جیل میں کورونا وائرس کے بھیلائو کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کارزویل جیل میں اس وقت کل 1367 قیدی موجودہیںجن میں سے 600 سے زائد قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور جس میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ چھ قیدیوں کی کرونا کی وجہ سے اموات بھی واقع ہو چکی ہیں۔یہ اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ امریکی جیلوں میں قرنطینہ کے نام پر قیدیوں کو ایک ہول (Hole) میں بالکل تنہاء ڈال دیا جاتا ہے ۔

اس پریشان کن صورتحال نے عافیہ کی والدہ اور بچوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے وفد کو بتایا کہ امریکی جیلوں میں کورونا کے تیزی سے پھیلائوکی اطلاعات موصول ہوتے ہی ہم نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو عافیہ کی خیریت معلوم کرنے اور رہائی کیلئے فوری طور پر خطوط ارسال کئے اور روزآنہ کی بنیاد پر یاد دہانی خطوط ارسال کرنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے ، آج 128 واں خط(Reminder) ارسال کیا گیا ہے۔

حکومت کی افسوسناک بے حسی اور مجرمانہ حد تک خاموشی کے بعد بحالت مجبوری ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن D2144/2020 دائر کی تھی جس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائے ۔ اس موقع پر شہری تنظیم پاکستان کے چیئرمین رضوان شمس اور وفد کے دیگر ارکان نے ڈاکٹر عافیہ کی 17 سالہ قید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کرائی کہ شہری تنظیم ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی تک عافیہ موومنٹ کے شانہ بشانہ جدوجہد کرے گی
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات