محترمہ نورین عارف نے حلقہ کوٹلہ میں ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے‘مرزا سائیں جرال

منگل 28 جولائی 2020 13:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحاجی مرزا سائیں جرال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محترمہ نورین عارف نے حلقہ کوٹلہ میں ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔حلقہ میں کوئی ایسی یونین کونسل نہیں جہاں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہ ہوا ہو۔ہر یونین کونسل میں وارڑ وایزمنصوبوں پر کام کیا گیاآ ئندہ الیکشن میں بھی جیت ن لیگ کی ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چھکڑیاں روڈ کا کام محترمہ نورین عارف کی زاتی دلچسپی کی وجہ سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اھل علاقہ چھکڑیاں کی طرف سے محترمہ نورین عارف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی زاتی دلچسپی کی وجہ سے چھکڑیاں گاؤں میں ریکارڈ کام ہوا ہے۔ اس سے پہلے تیس سالوں میں اتنا بڑا پراجیکٹ کسی حکومت نے نہیں دیا۔یونین کونسل مچھیارہ کی عوام محترمہ کے کام سے مطمئن ہے اور محترمہ کو یقین دلاتی ہے آئندہ الیکشن میں بھی بھرپور ساتھ دیں گے۔