مظفرآباد‘نوتعینات انچارج سی آئی اے کا نفری کے ہمراہ منشیاتیوں کے اڈے پر چھاپے،الگ الگ کارروائیوں میں دو منشیات فروش چرس اور ہیروئن سمیت دھر لیے گئے

منگل 28 جولائی 2020 13:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) نوتعینات انچارج سی آئی اے کا نفری کے ہمراہ منشیاتیوں کے اڈے پر چھاپے،الگ الگ کارروائیوں میں دو منشیات فروش چرس اور ہیروئن سمیت دھر لیے گئے،مقدمات درج،تفتیش شروع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کی نگرانی میں شروع کیا گیا منشیات نیٹ ورک کے خلاف آپریشن سی آئی اے انچارج جاوید گوہر کی نفری کے ہمراہ رنجاٹہ اور خشکڑ میں کارروائیاں،ساجد 650گرام چرس سمیت رنجاٹہ سے جبکہ حامد 35گرا م ہیروئن سمیت خشکڑ سے دھرلیے گئے۔ساجد کے خلاف 9Bجبکہ حامد کے خلاف 3/4کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مزید گرفتاریوں سمیت برآمدگی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :