مصباح الحق کو پی ایس ایل میں کوچنگ کی مزید اجازت نہیں دی جائیگی: وسیم خان

قومی ہیڈ کوچ کا فرنچائز کیساتھ ایک سال کا معاہدہ تھا، ہم نے انہیں تجربے کیلئے ایک سال ہی کوچنگ کی اجازت دی تھی: سی ای او پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جولائی 2020 15:20

مصباح الحق کو پی ایس ایل میں کوچنگ کی مزید اجازت نہیں دی جائیگی: وسیم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پی ایس ایل فائیو کے لئے ایک بار کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کوچنگ کی اجازت دی تھی۔ پی ایس ایل فائیو میں مصباح الحق کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پی سی بی نے انہیں مزید کوچنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے تصدیق کی کہ نئے پی سی بی ایتھکس کوڈ پر عمل کریں گے ، مفادات کے ٹکراؤ پر کیس ٹو کیس دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کا فرنچائز کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ تھا اور ہم نے انہیں تجربے کے لئے ایک سال ہی کوچنگ کی اجازت دی تھی۔ حیران کن طور پر46 سالہ مصباح الحق کی کوچنگ میں اسلام آباد کی ٹیم آخری نمبر پر آئی تھی۔ وسیم خان نے کہا کہ مصباح الحق یونس خان کو 100 فیصد بیک کر رہے ہیں ۔ یونس خان ریکارڈز اور فٹنس کے حوالے سے بہت آگے ہیں ۔ ان کے بارے میں انگلینڈ سے اچھی رپورٹس مل رہی ہیں ۔ 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے کیوں کہ 1990ء کی دہائی کے ہیرو ز میچ ونرز تھے۔