ایشوریہ رائے کی کورونا سے صحتیابی پرامیتابھ بچن جذباتی ہو گئے

بہو ایشوریہ رائے بچن اور 8 سالہ پوتی کو کورونا وائرس صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا تو اپنے آنسوؤں کو روک نہیں پایا۔ امیتابھ بچن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 جولائی 2020 15:36

ایشوریہ رائے کی کورونا سے صحتیابی پرامیتابھ بچن جذباتی ہو گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2020ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی جانب سے کورونا وائرس سے ہونے والی کووڈ 19 کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئیمعروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ جب ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن اور 8 سالہ پوتی کو کورونا وائرس صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا تو وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہیں سکے۔

پیر کو ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔اس موقع پر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسوؤں کو روک نہیں پائے۔خیال رہے کہ 11 جولائی کو ایشوریا رائے کے سسر اور بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

امیتابھ اور ابھیشیک بچن میں کورونا کی تصدیق کے ایک دن بعد 12 جولائی کو ایشوریا رائے سمیت بچن خاندان کے دیگر افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج میں ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے۔شروع میں دونوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کیا تھا مگر 18 جولائی کو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بھی ناناوتی ہسپتال اس وقت منتقل ہوگئے، جب انہوں نے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔

جولائی کو ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹی کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔انہوں نے لکھا آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ، ایشوریا اور ارادھیا کے ٹیسٹ منفی آئے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، اب وہ گھر جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد اور میں تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔