حکومت آزادکشمیر اسلامی اقدار کے لیے خواتین سکولز و جامعات میں مرد وں کی تعیناتی پر پابند ی لگائے،عوامی، سماجی حلقے

منگل 28 جولائی 2020 18:18

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) حکومت آزادکشمیر اسلامی اقدار کے لیے خواتین سکولز و جامعات میں مرد وں کی تعیناتی پر پابند ی لگائے جبکہ موجودہ دور میں گرلز سکولز اور جامعات میں مرد پرنسپل اور اسٹاف کی تعیناتیوں کا سلسلہ عروج پرہے جبکہ کے پی کے میں گرلز سکول میں مردوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ تعلیمی ، عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزاد حکومت بھی اخلاقی جرات پیدا کرے اور گرلز سکولز و کالجز میں مرد اسٹاف کی تعیناتی کا قلع قمع کرتے ہوئے ان کی جگہ خواتین اسٹاف کو تعینات کرنے کے لیے عملی اقدمات اٹھائے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ موجودہ گڈگورننس نے گرلز کالجز،سکولز میں مردوں کی تعیناتیوں میں اضافہ کیا جبکہ خواتین کو پسند نا پسند کی بنیاد پر نظر انداز کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے کالجز و سکولز کی انتظامیہ امور میں خرابیاں پیدا ہو نے کے ساتھ طالبات کے لیے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ طالبات کی تعلیم کی پراگرس پر گہرا اثر پڑرہا ہے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر گرلز سکولز و کالجز سے مرد اسٹاف کو تبدیل کرکے خواتین کو تعینات کے لیے عملی اقدمات کریں ۔

متعلقہ عنوان :