فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوہاٹ میں پہلی بار کاروباری حضرات اور ٹیکس نادہندگان کی مشکلات کے آزالہ کے لئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 28 جولائی 2020 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان ویژن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوہاٹ آفس میں پہلی بار کاروباری حضرات اور ٹیکس نادہندگان کی مشکلات کے آزالہ کے لئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں کمشنر ایف بی آر ڈیرہ اسماعیل خان زون عرفان عزیز،ایڈیشنل کمشنر اشفاق مسعود، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی اقبال نور خٹک، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مصباح الدین، اسسٹنٹ کمشنر ھنگو محمد انجم، اسسٹنٹ کمشنر بنوںجاوید اقبال کے علاوہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کوہاٹ کے سابق صدرحافظ راشیدپراچہ نے بھی شرکت کی،اس موقع پر کاروباری حضرات اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے مسائل اور مشکلات آن لائن ٹیلی فونک اور انٹرنیٹ کے ذریعے بیان کیے اور یہ سلسلہ دو گھنٹے جاری رہا جس پر موجود تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز ایف بی آر نے موقع پر حل طلب مسائل کے احکامات جاری کیے اور بہت سے مسائل کے نوٹس لے گئے اور بہت سے مسائل کے نوٹس لے گئے کاروباری حضرات نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام کو خوب سراہااور یہ اقدام کاروباری حضرات کے لیے خوش آئند قرار دیا آخر میں کمشنر ایف بی آر عرفان عزیز نے کہا کہ آن لائن کھلی کچہری وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات پر ہر ماہ منعقد کی جائے گی اور اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد ٹیسٹ اور اس ان لائن کھلی کچہری کا بنیادی مقصد ٹیکس نادہندگان اور کاروباری حضرات کو گھر کی دہلیز پر ان کو ایف بی آر کے متعلق مشکلات دور کرنا اور سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکے بنایا جا سکے