آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدی

منگل 28 جولائی 2020 23:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور61کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ268نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک شخص کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سی8کا تعلق مظفرآباد،6کا پونچھ اور ایک کا کوٹلی سے ہے جبکہ کوٹلی میں ایک شخص کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی۔

آزادکشمیر میں اب تک25368 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2055افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی1543افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جبکہ462مریض زیر علاج ہیں اور 50مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 18کا تعلق مظفرآباد،05کاراولاکوٹ،07کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی1543 افرادمیں سے مظفرآباد سی492،جہلم ویلی27،نیلم 23،پونچھ سی87،باغ سی97،حویلی17، سدھنوتی61،میرپور379،بھمبرسی203جبکہ کوٹلی سی157مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کی462 مریضوں میں سی424مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ38مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں10،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد5،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں3،ڈی ایچ کیو نیلم میں3،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں8،ڈی ایچ کیو باغ میں4،ڈی ایچ کیو میرپور میں03، نیو سٹی ہسپتال میرپور01اورڈی ایچ کیو بھمبر میں1مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق22377افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :