کورونا وائرس کیخلاف رینڈم سمپلنگ کاسلسلہ جاری ہے،محکمہ صحت عامہ

منگل 28 جولائی 2020 23:57

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایت پرکورونا وائرس کیخلاف رینڈم سمپلنگ کاسلسلہ جاری ہے۔کورونا وائرس کیخلاف رینڈم سمپلنگ نیلم کے مختلف علاقوں میں رپیڈرسپانس ٹیم محکمہ صحت نے سمپل لیے۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے کورونا وائرس اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی کی نگرانی جبکہ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن خواجہ ضیائوالدین کی قیادت میںسمپلنگ کامرحلہ مکمل کیاگیا۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد کے سمپل مرکزی لیبارٹری کو بھیج دیئے گئے ہیں جو آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موصول ہوجائیں گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایت پر کورونا وائرس کیخلاف محکمہ صحت عامہ نیلم کی رینڈم سمپلنگ مہم جاری ہے۔ جس میں ضلع نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت دیگر علاقوںمیں رینڈم سمپلنگ برائے کورونا وائرس لیے گئے۔جو محکمہ صحت نے مرکزی لیبارٹری کو بھیجے ہیں جن کا رزلٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک موصول ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :