صوبے بھرکی عدالتوں میں موسم گرماکی تعطیلات کااعلان

منگل 28 جولائی 2020 22:30

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) خیبرپختونخوا کی بارایسوسی ایشن کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میںم وسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا تعطیلات یکم اگست سے 31اگست تک دی گئی ہیں پشاورہائیکورٹ نے کورونا لاک ڈائون کے باعث عدالتوں کی بندش اورسائلین کی مشکلات کے پیش نظر چھٹیاں نہ دینے کااعلان کررکھا تھا تاہم ذرائع کے مطابق بارکونسل سمیت بارایسوسی ایشنز کی جانب سے ہائیکورٹ کو مسلسل درخواستیں کی جارہی تھیں کہ ماہ اگست میں دوبارہ چھٹیوں کا اعلان کیا جائے لہذا ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا جسکے تحت ہائیکورٹ اور اسکے تمام بنچز یکم اگست سے 30اگست تک بند رہیں گے اس دوران صرف فوجداری نوعیت کے کیسزہی نمٹائے جائیں گے اعلامیہ کے مطابق ہائیکورٹ کا ہر جج ماہ اگست میں 10دن تک مزید چھٹی کرسکے گا جبکہ پرنسپل سیٹ اورہائیکورٹ کے تمام بنچزکا منسٹریل سٹاف دوعلیحدہ علیحدہ بیجزمیں14روز تک چھٹیاں کرسکیں گے ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق سینئر سول ججز اور سول ججز کی عدالتوں میں یکم اگست سی31 اگست تک تعطیلات ہونگی تاہم سرداضلاع چترال، شانگلہ،دیراپر،بٹگرام، کرم،تحصیل خوازہ خیل اوربحرین میں سول کورٹس یکم جنوری 2021سے 31جنوری 2021تک بند رہیں گے تعطیلات کے دوران متعلقہ اضلاع میں ڈیوٹی پرمامورسینئرسول ججزاورسول ججز صرف ایمرجنسی نوعیت کے کیسز ہی وصول کرسکیں گے واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے کورونالاک ڈا?ن کیوجہ سے دوماہ تک ضلعی عدالتیں بند ہونے اورسائلین سمیت وکلاکوہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے چھٹیاں ختم کردی تھیں اورقراردیا تھا کہ عدالتیں خصوصا سول کورٹس کھلی رہیں گی تاکہ مقدمات کو نمٹایاجاسکے۔