عثمان خالد بٹ نے مایا علی کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا

بدھ 29 جولائی 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی دوست مایا علی کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے انہیں سا لگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ہمراہ 8سال پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آج بھی ان کی دوستی ایسی ہی ہے اور انہوں نے ان 8سالوں میں مایا علی کو مزید مضبوط اور بہادر لڑکی بنتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ اپنی دوست کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔