اجوکا تھیٹر کے ڈرامے منٹو آن لائن کوفیس بک اور یوٹیوب پر زبردست پزیرائی

بدھ 29 جولائی 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) معروف پرفارمنگ آرٹس گروپ اجوکا تھیٹر کیکلاؤڈ میٹنگ پلیٹ فارم زوم پر مکمل طور پر تیار کیے گئے ڈرامے منٹو آن لائن کو کوفیس بک اور یوٹیوب پر زبردست پزیرائی ملی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نروان ندیم نے بتایا کہ ڈرامہ بنیادی طور پر تجرباتی پروڈکشن تھا جس میں لاہور ، کراچی اور ہیوسٹن سمیت مختلف شہروں کے اداکاروں نے زوم ایپ کے ذریعے شرکت کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پروڈکشن کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا کہ ہر اداکار مستقل تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بیک وقت تنہائی میں اپنے سین کو ریکارڈ کرنے کے قابل ہوتا تھا۔واضع رہے کہ اجوکا تھیٹر نے منٹو آن لائین ڈرامے میں اداکارہ فیزا فاروق کے علاوہ اسامہ شاہ ، جہانزیب خان ، جواد طارق ، احمد علی ، سعد سید ، اسد اور عن جلیل وغیرہ نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :