میں نے اگر کسی تاریخی کردار پر فلم بنائی تو محمد بن قاسم پر بنائوں گا، سید نور

بدھ 29 جولائی 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) معروف پاکستانی ہدایتکار سید نور کا کہنا ہے کہ میں نے اگر کسی تاریخی کردار پر فلم بنائی تو محمد بن قاسم پر بنائوں گا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ اگر میں کسی تاریخی کردار پر فلم یا ڈرامہ بناتا ہوںتو میں محمد بن قاسم پر ایک فلم بنائوں گا اور اس فلم یا ڈرامے میں برصغیر کا عہد دکھاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشش کرونگا کہ اپنے ڈرامے یا فلم میں ناظرین کو بتا سکوں کہ برصغیر میں اسلام کی شروعات کیسے ہوئی تھی اور کس مسلمان حکمران نے اسلام کی اشاعت کے لیے کیا رول ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :