Live Updates

ریلیف سیکنڈل میں ملوث پارٹی کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی‘رہنماء تحریک انصاف شمائلہ حیدر

آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں خواتین ونگ پوری تندہی سے کام کر رہی ہیں بہت جلد تمام تنظیمیں مکمل کر لی جائیں گی‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2020 13:30

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) ریلیف سیکنڈل میں ملوث پارٹی کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی ، تحریک انصاف میںعوام دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ‘ اپنے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں کہ ریلیف سکینڈل میں کون کتنا ملوث ہے ‘ تحریک انصاف کی بنیاد انصاف پر قائم ہے اور انصاف کا بول بالا کر کے رہیں گے ‘ ان خیالات کا اظہار حلقہ 4 کھاوڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون رہنما پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر شمائلہ حیدر نے دورہ مظفر آباد کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین ونگ تحریک انصاف کی باگ ڈور انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ان کی کاوشیں پارٹی نظریاتی و افکار کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہیں جو کہ باعث تسکین ہیں ‘ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں خواتین ونگ پوری تندہی سے کام کر رہی ہیں بہت جلد تمام تنظیمیں مکمل کر لی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

شمائلہ حیدر نے کہا کہ عوام عالمی وباء کرونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ‘ اُمید ہے یہ موذی مرض جلد ختم ہو جائے گا ۔

اور زندگی ایک بار پھر مسکرائے گی ‘ میگا ذخیرہ اندوزی سکینڈل پہ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنید ہے تحریک انصاف کے کچھ لوگ اس میں شامل ہیں جو باعث شرمندگی ہے ‘ ہم ہر فورم پر ان کے خلاف آواز حق بلند کریں گے ‘ تحریک انصاف ظلم ‘ کرپشن ‘ بددیانتی کی قائل نہیں ‘ ہمارا منشور ہی برائی کے خلاف جہاد پر مبنی ہے ‘انہوں نے ریلیف سکینڈل کو بے نقاب کرنے پر ضلعی انتظامیہ ‘ میڈیا اور غیور عوام سمیت سردار ابوبکر جیسے نوجوانوںکو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کو منظر عام پر لایا ‘ شمائلہ حیدر نے عدالت العالیہ کے فیصلہ پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُمید کی ہے کہ عدالت عظمیٰ بھی حق و سچ کی آواز کو بلند کرتے ہوئے ہسٹری شیٹر کو بے نقاب کریگی انہوں نے انکشاف کیا کہ ریلیف سکینڈل کا مرکزی ملزم بلال احمد جو کہ اپنے آپ کو تحریک انصاف کا کارکن بتاتا ہے مکمل جھوٹ ہے اس شخص کا پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہے ‘ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بلال احمد پاکستان کے مختلف شہروں باالخصوص اسلام آباد میں دیگر کئی ایک معاشرتی جرائم میں بھی ملوث ہے ‘ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں سے قائد پاکستان عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے ‘ کسی بھی عہدہ کی طلب گار نہیں بس تبدیلی کے خواب کو آزاد خطہ میں پورا ہوتا دیکھنا چاہتی ہوں ‘ 2012 میں عمران خان اور تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر کام شروع کیا اور آج تک مصروف جدوجہد ہوں ‘ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو متحد منظم کرنے کیلئے کی جانے والی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں ‘ شمائلہ حیدر کا کہنا تھا کہ کرونا کے دورا ن پارٹی ورک میں مشکلات درپیش رہیں مگر جلد ان مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کریں گے ‘ سفیر کشمیر کی کشمیریوںکیلئے کی جانیوالی کوششیں جلد بارآور ہونگی ‘ اس موقع پر ان کے ہمراہ اُمیدوار ضلعی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف سدھیر مغل اور دیگر کارکن بھی موجود تھے ‘ شمائلہ حیدر نے کہا کہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے ‘ حلقہ 3اور 4 سمیت ڈویژن مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار کلین سویپ کریں گے ‘ مغل برادری سمیت دیگر برادریوں نے اس دفعہ تحریک انصاف کو کامیاب بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ‘ تحریک انصاف کی کامیابی لوح محفوظ پر درج ہو چکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات