امریکی کار ساز کمپنی فورڈ نے روبوٹ ڈاگ متعارف کروادیا

بدھ 29 جولائی 2020 14:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) امریکی کی مشہور کار ساز کمپنی فورڈ نے روبوٹ ڈاگ متعارف کروادیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے روبوٹ ڈاگ کو فلفی کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 32 کلو گرام ہے ، روبوٹ ہاتھ ملانا اور سڑیاں چڑھنا بھی جانتا ہے۔

(جاری ہے)

فلفی فورڈ کے کار سازی کے پلانٹ میں مختلف کام سر ا نجام دینے کے لیے ا ستعمال ہو رہا ہے۔