Live Updates

مظفر آبا،رہنماء تحریک انصاف سردار تبارک علی نے وادی کوٹلہ میں پی ٹی آئی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

سماں بانڈی سے شہید گلی ٹھور کرنا تک شاندار ریلی ٹھور کرنا میں بڑھے جلسہ عام کا انعقاد ،درجنوں افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار

بدھ 29 جولائی 2020 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار تبارک علی نے وادی کوٹلہ میں پی ٹی آئی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا سماں بانڈی سے شہید گلی ٹھور کرنا تک شاندار ریلی ٹھور کرنا میں بڑھے جلسہ عام کا انعقاد درجنوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،ریلی میں سیکڑوں موٹر سائیکل گاڑیاں پی ٹی آئی ،سردار تبارک علی کے نعرے دھمچیاں ،مکول لوئر شوائی ،ٹھنگر چٹی موری ،میں شاندار استقبال سلمان عوان ،شفیق مغل ،ظہیر عوان ،واجد عوان ،یاسر عوان ،شاہ زمان عوان ،طفیل عوان ،فیضان عوان حاجی فیاض دانش مغل،راشد عوان ،سعد بنارس ،عثمان افسر سمیت درجوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ضلعی صدر سردار تباک علی ،میجر حمید واصف چوہدری نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا ئے ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سابق مشیر سردار تباک علی نے کہا کے حلقہ کوٹلہ میں لوٹ مار کو دور ختم ہونے والا ہے حلقہ کوٹلہ تعمیراتی فنڈز سندھ اور ررائے ونڈ میں خرچ کرنے والوں کا احساب قریب ہے بہت جلد حلقہ کوٹلہ میں بھی انصاف کا بول بلا ہو گا کوٹلہ کی اس عوام نے ظالم نظام کے ساتھ بڑی جنگ لڑی اور آج آپ لوگوں کا اللہ پاک نے کامیابی دی ،نوکریاں بیچ کر اور سرکاری سکیموں پر پلنے والوں سے چھٹکارے کا وقت قریب ہے ،آمدہ الیکشن میںپاکستان تحر یک انصاف پورے آزاد کشمیر میں کلین سویپ کرے گی ،ان سرکاری پیسوں پر پلنے والوں کو احساب دینا ہو گا سابق وزیر عظم صدر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں احتساب بیورو کا قیام عمل میں لاتھا تاکہ عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالے والوں کا بھی احساب کتاب ہو سکے مگر انہوں نے احساب سے بچنے کے لیئے احتساب ایکٹ میں بھی ترمیم کر لی تاکہ ہماری اس لوٹ مار کا حساب نہ ہو سکے ،میں آج حلقہ کوٹلہ کی عوام کو بتانا چہاتا ہوں اپکے پیسے کا احساب لیں گے ان سے انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی پھر سے احتساب بیورو کو اپنی اصل حلت میں بھال کریں گے انکو اعوام کا احساب دینے تک بھاگنے نہیں دیں گے ، آج آپ لوگوں نے مجھے پھر مقروض کر دیا اس مشکل وقت اتنی بڑی ریلی اور جگہ جگہ استقبال اور یہ جلسہ میں آپ کا شکر گزار ہوں اپنے ہر وقت مجھ پر احسان کیا جس جگہ آج ہم موجود ہیں آپ لوگوں نے مجھے 2011کے الیکشن میں 2016کے الیکشن میں دو بار کامیاب کیا بڑے اقتدار آتے دیکھے آپ لوگوں نے کبھی راستہ نہیں بدلہ جس ثابت قدمی سے آپ کھڑے رہے اس کی مثال نہیں ملتی انشاللہ اب لوگوآپ کا وقت آنے والا ہے ،جن لوگوں نے آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ان سے احساب کا وقت آنے والا ہے،مسلم لیگ ن پانچ صال میں اس ریاست کا بیڑا غرق کر دیا ہے ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں لا سکے اتنا بھاری ترقیاتی بجٹ ان کے عزیز اوقارب کی عیاشیوں کی نظر ہو گیا ،موجودہ وزیرعظم کہتے تھے 12سے زیادہ وزیر نہیں ہو گیاگر ایسا ہو ا تو میں گھر چلا جاوں گا ،جن کا پورا گھر سرکارکے مال پر پلتا ہو وہ کیسے گھر جا سکتے یہ مسلم لیگ ن والے سب مسلم کانفرنسی ہیں انکے بچے بھی سرکاری دودھ پر پلتے ہیں آج پورا لشکر اس ریاست پر پل رہا ہے انہوں نے حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے اپنی تنخوں میں اضافہ کیا یہ لوگ کبھی بھی اس غریب عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار تبارک علی نے کہا کہ میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہو ں ہو یقین دلاتا ہوں پی ٹی آئی میں کبھی حق تلفی نہیں ہو گی حقدار کو حق مل کر رہے گا ہر سیاسی کارکن کا ای مقام ہو گا ہم کبھی مایوس نہیں کرے گے ،جلسہ سے سے ،مجیر حمید ،واجد عوان ،بشیر چغتائی ،شفیق مغل حاجی یعقوب ،راجہ عمران سفیر عوان ،سلمان عوان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات