پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، ریجنل پولیس آفیسر

بدھ 29 جولائی 2020 15:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پو لیس ٓفیسر افضال احمد کوثرنے ریجنل ویلفیئر کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع سرگودھا اور ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کی درخواستیں زیر غور آئیں۔

ویلفیئر فنڈ میں سے پولیس اہلکاروں اور انکی فیملی کے علاج معالجہ کے لیے رقم ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ان پولیس اہلکاروں میں کنسٹیبل فرخ ممتاز، بیوہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکندر حیات،سنیٹری ورکر جمشید علی،نائب قاصد خرم شہزاد،لانگری محمد امیر اوراردلی غلام شبیر شامل ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ریجنل ویلفیئر کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا ریجن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

جرائم کو کنٹرول کرنے اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی فورس کے مسائل حل کرنا اور ان کو ریلیف فراہم کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو پولیس افسران و اہلکار فلاح و بہبود کے حقدار ہیں ان کو سنیں او ر قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی ویلفیئر فنڈ میں سے مالی امداد یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار ، اکاونٹنٹ سرگودھا ریجن ظفر اقبال و دیگر نے شر کت کی۔