Live Updates

قومی اسمبلی ، مراد سعید کے خطاب پر اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے ، ’’نو ‘‘،’’نو‘‘ کے نعرے

کھڑے ہو کر نو نو کے نعرے لگانے شروع کر دئیے :جتنا دل کرتا ہے شور کر لیں این آر او نہیں ملے گا،کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے ، احتساب ضرور ہوگا، وزیر مواصلات کستان کو ان کی منی لانڈرنگ اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا،ریمنڈڈیوس کو این آر او کس نے دیا او ر یہ بات کڑوی ہے مگر سچی کہ یہ امریکہ دے ڈومور کی پرچی لے کر آتے تھے اور ادھرآج وزیراعظم کشمیر کے سفیر ہیں )اپوزیشن پارلیمنٹ کو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال کرتی ہے،رمضان شوگر مل اور انکے باقی کیسز نہیں معاف کریں گے، اپوزیشن کے شور شرابے میں اظہار خیال

بدھ 29 جولائی 2020 21:21

قومی اسمبلی ،  مراد سعید کے خطاب پر اپوزیشن ارکان نشستوں پر  کھڑے ہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ’’نو ‘‘،’’نو‘‘ کے نعرے لگا نا شروع کر دئیے ،مراد سعید نے کہا کہ جتنا دل کرتا ہے شور کر لیں این آر او نہیں ملے گا،کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے،انشائ اللہ احتساب ضرور ہوگا،پاکستان کو ان کی منی لانڈرنگ اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا،ریمنڈڈیوس کو این آر او کس نے دیا او ر یہ بات کڑوی ہے مگر سچی کہ یہ امریکہ دے ڈومور کی پرچی لے کر آتے تھے اور ادھرآج وزیراعظم کشمیر کے سفیر ہیں،اپوزیشن پارلیمنٹ کو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال کرتی ہے،رمضان شوگر مل اور انکے باقی کیسز نہیں معاف کریں گے،انکے مطالبات کو نہیں مانا گیا،کہا گیا کہ رکن اسمبلی نے ملک کو لوٹا ہو تو معاف کردیں، ہم نہیں کریں گے،ہم پاکستان کے گرے سے وائٹ لسٹ میں لانیکی قانون سازی کر رہے ہیں، آئی سی جے میں عمران خان کا نہیں نواز شریف کا بیان تھا،ریمنڈ ڈیوس پاکستان کی سڑکوں پر گولی مار کر شہید کیا آپ نے این آر او دیا تو شاہ محمود کھڑا ہوا اور تحریک انصاف میں شامل ہوا، امریکہ کو آپ کہتے تھے انکے خلاف مزید دو حملے کرو مزید ضم شدہ علاقوں کے لوگوں کو مارنے کا کہتے تھے، آج پاکستان کے وزیر اعظم پورے پاکستان اور عالم اسلام کا ترجمان بنا، شوگر انکوائری میں عمران خان اور شاہ محمود کا نہیں زردای اور شریف خاندان کا نام ہے، ہم شوگر چوروں کو این آر او نہیں دیں گے، شور شرابے میں مراد سعید نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم نے چوری کی لیکن این آر او دے دیں ،بارشوں کیوجہ سے کراچی میں لوگوں کی اموات ہوئی کراچی پانی میں ڈوب چکا ہے،مراد سعید نے مزید کہا کہ چینی انکوائری میں عمران خان شاہ محمود مرادسعید نہیں زرداری اور شریف برادران کے نام ہیں،اور پھر سینہ تان کر کہتے ہیں کہ ہم نے لوٹا ہے چوری کی ہے ،اور اب ہمیں این آراو دے دو،اب تو ایف اے ٹی ایف کے قانون منظور کرلئے۔

(جاری ہے)

قوم نے ان کا چہرہ دیکھ لیا اور یہ بھی عوام نے دیکھ لیا یہ اپنے احتساب سے بچنے کے لئے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات