Live Updates

احتساب ضرور ہوگا‘ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا‘وفاقی وزیر مراد سعید

بدھ 29 جولائی 2020 21:59

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے کہا ہے کہ احتساب ضرور ہوگا‘ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا‘ پاکستان ان کی منی لانڈرنگ اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی شور کرلیں کسی کو بھی این آر او نہیں ملے،کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے۔

انشاء اللہ احتساب ضرور ہوگا۔ پاکستان کو ان کی منی لانڈرنگ اور لوٹ کھسوٹ گرے لسٹ میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو این آر او کس نے دیا یہ امریکہ سے ڈومور کی پرچی لے کر آتے تھے۔ آج وزیراعظم کشمیر کے سفیر ہیں۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کو اپنی کرپشن چھپانے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ رمضان شوگر مل اور انکے باقی کیسز نہیں معاف کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے مطالبات کو نہیں مانا گیا۔ کہا گیا کہ رکن اسمبلی نے ملک کو لوٹا ہو تو معاف کردیں‘ ہم نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم پاکستان کے گرے سے وائٹ لسٹ میں لانے کی قانون سازی کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی بات کی اور کلبھوشن کا ذکر کیا۔ آئی سی جے میں عمران خان کا نہیں نواز شریف کا بیان تھا۔ مراد سعید نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان کی سڑکوں پر شہری کو گولی مار کر شہید کیا آپ نے اسے این آر او دیا تو شاہ محمود قریشی کھڑا ہوا اور تحریک انصاف میں شامل ہوا۔

امریکہ کو آپ کہتے تھے ان کے خلاف مزید دو حملے کرو۔ مزید ضم شدہ علاقوں کے لوگوں کو مارنے کا کہتے تھے۔ آج پاکستان کے وزیر اعظم پورے پاکستان اور عالم اسلام کے ترجمان بنے۔ ہم پاکستان کی بات کر رہے ہیں یہ پاکستان کو این آر او کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ کچھ بھی کریں این آر او نہیں دیں گے۔ خواجہ آصف نے پاکستان کا وزیر خارجہ ہوتے ہوئے اقامہ رکھا اور تنخواہ بھی لیتے تھے۔

مراد سعید نے کہاکہ 50 سال بعد ایک سال میں دو مرتبہ یواین سکیورٹی کونسل میں کشمیر پر بات ہوئی۔ بی آر ٹی، مالم جبہ کی بات کی ہمت ہوتی تو پرویز خٹک کی بات سن لیتے۔ شوگر انکوائری میں عمران خان اور شاہ محمود کا نہیں زرداری اور شریف خاندان کا نام ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ ہم شوگر چوروں کو این آر او نہیں دیں گے۔ مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی شور شرابا کیا۔ شور شرابے میں مراد سعید نے تقریر جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم نے چوری کی لیکن این آر او دے دیں‘ بارشوں کی وجہ سے کراچی میں لوگوں کی اموات ہوئیں ،کراچی پانی میں ڈوب چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات