بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ ، میٹرک سالانہ امتحان 2020کے نتائج کا باضابطہ اعلان

بدھ 29 جولائی 2020 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے چیئرمین پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے کوڈ 19وباء کے باعث حکومت پاکستان کے لاک ڈائون کے پیش نظرامتحانات منسوخی کے بعد میٹرک سالانہ امتحان 2020کے نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا، پریس کانفرنس میں چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان میں کل طلباء کی تعداد 128598شریک ہوئے جس میں نہم اور دہم کے الگ الگ طلباء کی تعدادرہی، نہم میں 58771طلباء اوردہم میں 69827طلباء نے شرکت کی جبکہ جماعت نہم کے تمام طلباء کو جماعت دہم میں ترقی دے دی گئی ہے، بورڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بی آر سی لورالائی کے شاکر خان ولد اسد خان نے 1040نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی آر سی لورالائی کے سرمد شبیر ولد غلام شبیر اور کامل خان ولد عبدالغفار خان نے 1032نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،اس طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بی آر سی لورالائی ہی کے سید عبداللہ شاہ بخاری ولد سید عامر شاہ بخاری اور کیڈیٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے محمد اسلم ولد اختر محمد نے 1030نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، یہ بات چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد یوسف بلوچ ،کنٹرولرشوکت علی سرپرہ وسیکرٹری بورڈ نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کورنا وائرس کوڈ 19کی وجہ سے پورے ملک میں امتحانات منسوخ ہوگئے تھے اور حکومت پاکستان نے نتائج مرتب کرنے کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلوچستان بورڈنے کہا کہ امتحان میں کل طلباء کی تعداد 128598شریک ہوئے جس میں نہم اور دہم کے الگ الگ طلباء کی تعداد نہم میں 58771طلباء اوردہم میں 69827طلباء نے شرکت کی جبکہ جماعت نہم کے تمام طلباء کو جماعت دہم میں ترقی دے دی گئی ہے ،جماعت دہم کے 54979طلباء کو مجورہ پالیسی کے تحت پاس کیا گیا ہے اور نتائج کا تناسب 78.73%رہا ،13907طلباء اسپیشل امتحان میں شریک ہونگے جوکہ ماہ ستمبر تا نومبر تک متوقع ہے ،چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ رزلٹ میں پوزیشن لینے والے بی آر سی لورالائی کے شاکر خان ولد اسد خان نے 1040نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی آر سی لورالائی کے سرمد شبیر ولد غلام شبیر اور کامل خان ولد عبدالغفار خان نے 1032نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،اس طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بی آر سی لورالائی ہی کے سید عبداللہ شاہ بخاری ولد سید عامر شاہ بخاری اور کیڈیٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے محمد اسلم ولد اختر محمد نے 1030نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

اس موقع پر کنٹرولر بلوچستان بورڈ شوکت علی سرپرہ ،سیکرٹری بورڈ حاجی عبدالقادر نے کامیاب ہونے والے طلباء کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو بالخصوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہے امید ہے کہ یہ طلباء وطالبات مزید محنت کرکے ملک وقوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے کیونکہ ہمارامستقبل ان سے وابستہ ہے ۔