ٴ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، یحییٰ اخونزادہ

بدھ 29 جولائی 2020 21:45

×پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء) کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں امن عامہ کی صورتحال، عید الاضحی اور محرم الحرام کے انتظامات کے + حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ٹانک، جنوبی وزیرستان ، سیکرٹری ٹو کمشنر کے علاوہ محکمہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں اور اس سلسلے میں مربوط نظام مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی اور محرم الحرام کے حوالے سے تیار کردہ سیکورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت اور تنصیب بالخصوص بین الاضلاعی آمد و رفت کی مکمل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے صفائی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اوز کریں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے حوالے سے مختص کردہ مویشی منڈیوں سمیت سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر ایس او پیز کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔

کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلز، رکشہ، چنگ چیز، وغیرہ کے خلاف محرم تک کاروائی جاری رکھی جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور موثر نگرانی کی جائے تاکہ کہیںبھی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔