عید کے موقع پرارطغرل کے ''ترگت'' نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے

چنگیز کسکن ''ترگت الپ'' نجی ٹی وی چینل کے شو میں وسیم بادامی اور شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 29 جولائی 2020 22:36

عید کے موقع پرارطغرل کے ''ترگت'' نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی کے مہمان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29جولائی2020ء) :عید کے موقع پرارطغرل کے ''ترگت'' نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، چنگیز کسکن ''ترگت الپ'' نجی ٹی وی چینل کے شو میں وسیم بادامی اور شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، عید الاضحیٰ کے ایک خصوصی پروگرام جس کے میزبان مشہور ٹی وی اینکر وسیم بادامی اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہوں گے اس میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز کسکن کو بطور مہمان ویڈیو کال پر مدعو کیا گیا ہے،ترک اداکار نے اس بات کی تصدیق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کی ، وہ اس پروگرام کے حوالے سے کافی پرجوش تھے۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ترگت کا کردار ارطغرل کے ایک وفادار دوست اور جنگجو کا ہے، جو اپنی مخصوص جنگی صلاحیتوں سے سلطنت عثمانیہ کے قیام کیلئے لڑی جانے والی جنگوں میں دشمن کو شکست دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” پاکستان میں اس وقت انتہائی مقبول ہے اور نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد اس ڈرامے کو دیکھ رہی ہے، "ارطغرل غازی” ڈرامہ سلطنت عثمانیہ سے متعلق ہے، اس ڈرامے سے متعلق وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ اس طرح کے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو ہمارے اسلامی ہیروز سے روشناس کروانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل کے اردو میں نشر ہونے کے بعد ہی اس میں اداکاری کرنے والے ترک اداکاروں کیلئے پاکستانی عوام کے دلوں میں بہت زیادہ محبت اور پسندیدگی پیدا ہوگئی ۔ جسے دیکھتے ہوئے اس ڈرامہ میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انجین التان اور حلیمہ سلطان بننے والی ایسرا بلجیک سمیت بہت سے اداکاروں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ نے پی ٹی وی پر نشر ہونے سے لے کر اب تک پاکستان بھر میں شائقین میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے، پاکستان کا شائد کوئی بھی گھر ایسا نہیں ہوگا جس میں ارطغرل غازی کو دیکھا نہ گیا ہو۔