یونان اور قبرص سے بچوں سمیت 100 پناہ گزین جرمنی اور فن لینڈ منتقل

بدھ 29 جولائی 2020 23:20

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) یورپ کی پناہ گزین تعاون ایجنسی نے یونان اور قبرص سے بچوں سمیت تقریباً 100 پناہ گزینوں کو جرمنی اور فن لینڈ میں منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں یورپ کی پناہ گزین کے لیے تعاون ایجنسی(European Asylum Support Office) (ای اے ایس او) نے بتایا کہ پہلی منتقلی میں 24 جولائی تک یونان سے شدید بیمار بچوں سمیت 83 افراد کو جرمنی منتقل کیا گیا اور یہ یورپ کی پناہ گزین بچوں کی مختلف یورپی ممالک منتقلی کی سکیم کا حصہ تھا جبکہ 27 جولائی کو ایک دوسرے اقدام میں صومالیہ اور کانگو سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو قبرص سے فن لینڈ منتقل ( relocated ) کیا گیا لیکن یہ اقدام یورپی سکیم کا حصہ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :