سینئر اداکاروں کو کتنی بار سیٹوں پرنئے اداکاروں کا انتظار کرنا پڑتا ہے، سیدمحمد احمد

جمعرات 30 جولائی 2020 01:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار سید محمد احمدکا کہنا ہے کہ سینئر اداکاروں کو کتنی بار سیٹوں پر انتظار کرنا پڑتا ہے تاکہ نوجوان فنکار سیٹ پر آئیں اور فلم بندی شروع ہوسکے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سینئر اداکار وقت کی پابندی کی عادت میں ہیں کبھی کبھی ہمیں جونیئر اداکاروںکے لئے 6سی8 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 6 سے 8 گھنٹے کسی نوجوان اداکار کے انتظار میں رہنابہت زیادہ وقت ہے ۔واضع رہے کہ63 سالہ محمد احمد گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے فن کا جوہر دکھا رہے ہیں حال ہی میں ڈرامہ سیریل عہد وفا، سنو چندا ،میرے پاس تم ہو اور رسوا میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے بہت سراہا۔

متعلقہ عنوان :