جانوروں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں،مشی خان

جمعرات 30 جولائی 2020 01:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) معروف اداکارہ ومیزبان مشی خان کا کہنا ہے کہ جانوروں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک وڈیو پیغام کے ذریعے مشی خان نے بتایا کہ جانوروں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انسانوں کی طرف سے بے زبان جانور کے ساتھ زیادتی کرنا ذہنی پسماندگی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جانوروں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سزائیں دی جائیں تو ایسے واقعات دیکھنے اور سننے میں نہیں آئیں گے۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا میں ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک 15سالہ لڑکے نے بلی کے بچے پر جان لیوا تشدد کیا تھا جسکے بعد سوشل میڈیا پر عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :