چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان کے کارکن ملک تاج وزیر کی ملاقات

جمعرات 30 جولائی 2020 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان سے ممتاز کارکن ملک تاج وزیر نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاست، مذہب اور فاٹا کے ضم شدہ علاقوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔