جنید خان اپنی ویب سیریز ’’کہہ دو‘‘کو یوٹیوب چینل پر شروع کریں گے

جمعرات 30 جولائی 2020 11:38

جنید خان اپنی ویب سیریز ’’کہہ دو‘‘کو یوٹیوب چینل پر شروع کریں گے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) پاکستان کی انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے معروف جنید خان نے یوٹیوب پر اپنی ویب سیریز "کہہ دو"شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں، اس ویب سیریز میں معروف اداکارہ اپنی ذاتی زندگی کے تجربات اور نظریات سبکے ساتھ شیئر کریں گے۔ "کہہ دو"ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں جنید خان اپنے سامعین کے سامنے مختلف عنوانات کے بارے میں اپنے ناظرین تک ذاتی خیالات اور تجاویز پیش کی جائیں گی، یہ سیریز ہفتہ وار اقساط پر مشتمل ہوگی، جہاں یہ ستارہ اس طرح دکھائی دیگا جیسے پہلے کبھی بھی کسی کو دکھائی نہ دیا ہوگا، اور اپنے ناظرین کے ساتھ پہلی بار بغیر کسی رکاوٹ کے بات چیت میسر آئے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ وہ اپنے پیشے کی وجہ سے دوسرے لوگوں سے زیادہ ذمہ داریاں محسوس کرتے ہیں اور اپنے پیغام کو عام کرنے کے لیے میڈیا کی مختلف اور مناسب شکلیں تلاش کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو اپنے بیانیے کو عام کرنے کے لیے کسی وسیلے تک محدود رہنے کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوںکو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں آنے والے چھوٹے بڑے مسائل کو کس طرح سنبھالتے ہیں ، اور ہوسکتا ہے کہ میں اس طرح کسی دوسرے کی مدد کرسکتا ہوں۔اس ویب سیریز کے ذریعے شوبز کی دنیا کے معروف ستارے جنید خان اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اپنے سامعین کو مزیدحقائق اور زندگی کے اصل رخ سے آگاہ کریں گے کہ کس طرح گلوکار سے اداکار بنے اور اپنے مستقبل کے انتخاب سے متاثر کن رہے ہیں اور لوگوں سے پذیرائی حاصل کرتے رہے ہیں، جیسا کہ ان دنوں "کشف"اور "کسک"میں ان کی دلکش پرفارمنس سے ظاہر ہے۔

متعلقہ عنوان :