گلوکارہ جورجا اسمتھ نے نیا گانا ’بائے اینی مینز‘ ریلیز کر دیا

جمعرات 30 جولائی 2020 12:46

گلوکارہ جورجا اسمتھ نے نیا گانا ’بائے اینی مینز‘ ریلیز کر دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) معروف برطانوی گلوکارہ جورجا اسمتھ نے ایک نیا گانا ’ بائے اینی مینز‘ ریلیز کر دیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جورجا اسمتھ نے بتایا کہ اس سے گانے سے حاصل ہونے والی آمدنی ان تنظیموں کو جائے گی جو پولیس کی بربریت ، نفرت انگیز جرائم اور شہری حقوق کی پامالیوں کے متاثرین کی حمایت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسمتھ نے مزید بتایا کہ اس گانے کو معاشرتی انصاف کے امور اور آگے بڑھنے والے شعور میں بیداری لانے کے ارادے سے مرتب کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ جورجا اسمتھ کا پہلا البم لوسٹ اینڈ فاؤنڈ 2018 میں ریلیز ہوا جس نے بے پناہ شہرت حاصل کی اس کے بعد گزشتہ سال انہوں نے برنائے بوائے کے ساتھ ’بی ہانیسٹ‘ اور روں سال مئی میں ڈیمین چازیل کی نئی نیٹ فلکس سیریز دی ایڈی میں ایک گانا پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :